Sunday, November 20, 2011

فلمی شائقین ڈرٹی پکچر کےمنتظر | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh





 Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/103881#.PobR2l1LYwc


Read the full story:


بمبئی: بالی ووڈ بڑے بجٹ بڑی فلم را-ون کے بعد فلمی شائقین کی نظریں  ودیا بالن کی نئی فلم’ ڈرٹی پکچر’ پر لگی بلکہ بے تابی اس کا انتظارکیا جارہا ہے۔


نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  جس طرح سے ڈرتی پکچر کا فلم انڈسٹریری میں چرچاہورہا ہے لگتایہ کامیابی کے نئے ریکارڈ توڑ دے گی 2دسمبر 2011ء کو ریلیز ہونے والی فلم نے وقت سے قبل ہی  بڑا مقام بنالیا ہے۔

فلم کے شہرت کی ایک بڑی وجہ ودیا بالن کے بولڈ گیٹ اپ والے ٹریلر اور ویڈیوز ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہےکہ فلم کی شوٹنگ کے بعد فلم اسٹار کی تصویریں  دیکھ کر فلم کا نام رکھا گیا ہے۔

ڈرٹی پکچر کی تصویروں کا جہاں چرچاہے وہی ودیا کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لیکن بلسٹی کے شعبے سے  وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ یہ تصویریں ہی فلم کی مقبولیت بلکہ خاص تاثر بنانے کا سبب بن رہی ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بڑے پنڈتوں کا کہنا ہے کہ  نصیر الدین شاہ،ودیا بالن،تشار کپوراور عمران ہاشمی جیسے بڑے فن کاروں  سے بنی فلم دوسری تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی کیونکہ اس کا مقابلہ اسی دوران ریلیز ہونے والی راک اسٹار،دیسی بائز،ڈان ٹو سے ہوگا جو کہ بڑی کاسٹ کے علاوہ  زبردست مارکیٹنگ مہم   تحت سامنے آئیں گی۔

ملن لوتھریا کی ڈائریکشن ، ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے ٹیم کے تمام  افراد کو بہت زیادہ  امیدیں وابستہ ہیں  کیونکہ کہ ہر  ایک بڑی محنت کا مظاہرہ کیا ہے خاص طور پر  نصیر الدین شاہ ،تشار،عمران نے اپنے فنی کئیریر کی شاندار پر فارمنس دی ہے ۔

فلم درحقیقت  ایک سچی کہانی پر مشتمل ہے جو کہ ساوتھ انڈین اداکارہ سلک اسمیتا سے  جڑی ہوئی ہے اور ان کی پیش آنے والے واقعات کو فلم میں دیکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی ۔

1996ء میں خود کشی کرنے والی  سلک اسمیتا  اپنے منفرد لائف اسٹائل ،لباس کی وجہ سے خاصی متنازع شہرت کی حامل تھی  جب کہ کہانی میں دکھایا گیاہےکہ  وہ موت تک پہنچنے کے انتہائی اقدام تک کس طرح  گئیں۔

اپنی پہلی فلم پری نیتا میں سادہ  مزاج لڑکی کا کردار ادا کرنے والی ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ انہوں نے اس فلم  کےلیے کافی محنت کی ہے۔

کئی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے والی اداکارہ ودیا نے فلم عشقیہ کے بعد اپنا ٹرینڈ ہی بدل ڈالا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ عشقیہ کے بعد ودیا کی زندگی میں آنے والی تبدیلی اس فلم میں کس حد تک سامنے آتی ہیں  اور ان کی قسمت کا ستارہ کب تک روشن  رہتاہے اس کے لیے طویل انتظار نہیں بس  2 دسمبر 2011ء۔

No comments:

Post a Comment