Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/105129#.Pog-vV1LYwd
Read the full story:
کیلیفورنیا: انٹرنیٹ فون سروس اسکائپ نے اپنے سافٹ ویئر میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے اب آپ اپنے فیس بک کے دوستوں کو کا ل کر اور موصول کر سکتے ہیں۔
اسکائپ کا یہ تعارفی فیچر پی
سیز اور میکس کمپیوٹر کے لیے بنایا گیا ہے جس سے دونوں کمپنیوں کے درمیان
ہونے والی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جولائی سے اپنے صارفین کے لیے اسکائپ پر وڈیو کال کا فیچر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسکائپ
نے صارفین کے لیے وڈیو چیٹ اور میسج کی سہولت کو مفت رکھا ہے جب کہ صارفین
اگر اس کے ذریعے عام فون پر کال کرنا چاہیں گے تو اس کے لیے صارفیں کو کچھ
رقم ادا کرنا ہوگی۔
اسکائپ کے ٹیکنالوجسٹ چیف
جناتھن روزنبرگ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ایک دوسرے
سے ویڈیو کال پر بات کرنے کا موقع ملےگا۔
No comments:
Post a Comment