Wednesday, January 25, 2012

ودیابالن مزید کچھ کرنےکی خواہشمند | The News Tribe- By: Sanna Nasser Sheikh



 Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/127496#.Pt4q9V0hjaQ

Read the full story:


 بمبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ  ودیا بالن جنہوں نے  حال ہی میں فلم” ڈرٹی پکچر”سے کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اب مزید  ایسا ہی کچھ کرنے کی خواہش مند نظرآ رہی ہیں۔


 فلم “ڈرٹی پکچر ” میں ان کا  آئٹم نمبر “او لا لا “جسے کافی پسند کیا گیا اور اب ودیا کسی بھی طرح اس کامیابی کو کھونا نہی چاہتی تاہم انہوں نے ایک اور فلم میں آئٹم نمبر کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق “ودھو ونود چوپڑا” کی آنے والی نئی فلم ” “فراری کی سواری” میں ودیا بالن ایک آئٹم نمبر کریں گی اس لیے  وہ  میک اپ سے لے کر لباس تک  پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

 فلم کے پروڈیوسر نے اس خبر کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ ” ہم بہت سے مختلف رول پر  کام کر رہے ہیں جسے دوبارہ سے پرکھا جائے گا اور اس میں سے کوئی ایک ہی منتخب ہو گا جو سب سے بہتر لگےاس بارے میں ودیا کی ظاہری حالت کو ہی  نہیں دیکھایا جائے گا بلکہ اس میں سب کچھ شامل ہے جو کہ رول کے مطابق ٹھیک ہو “۔

ودیا بالن فلم “فراری کی سواری” میں آئٹم نمبر کے گانے پر پرفارم کرنے کی حامی بھر لی ہے انہوں نے اس  گانے کی نوعیت کے  بارے میں خاص طور پر چوپڑا   سے بات کی جس کے بعد ہر کوئی  ودیا  کے اس گانے کا انتظار کررہاہے۔
 اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ودیا نے فلم ” ڈرٹی پکچر ” میں کام کیلئے بڑھایا گیا وزن کم کی تگ و دو شروع کردی ہے۔

 اس بارے میں فلم بنانے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کے تمام گانوں پر غور  کے بعد صرف ایک گانا  جو کہ آئٹم سانگ  ہے اس کیلئے ودیا  کو پرفیکٹ پاتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment