Friday, January 20, 2012

رنبیر کپور نے دپیکا پدکون کے پاؤں چھو لئے | The News Tribe - By: Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/127009#.PteyoV32lc1

Read the full story:


بمبئی: بھارت میں منعقد ہونے والے کلر سکرین ایوارڈز میں ایک دلچسپ  واقعہ پیش آیا جس میں بھارت کے فلمی حلقے میں کافی دلچسپ  بات  دیکھنے میں آئی ہے۔  بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے دپیکا پدکون کے پاؤں چھو لئے۔



اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار ہونے پر کلر سکرین ایوارڈ کے لئے نا مزد  کیا گیا جس میں ان کو ایورڈ دینے کے لئے معروف فلم ساز سبھاش گھئی اور دپیکا پدکون کو بلایا گیا۔ رنبیر کپور نے ایورڈ وصول کرنے کے بعد  سبھاش گہی اور اس کے بعد دپیکا پدکون کے پاؤں چھوے جس پر دپیکا نے مسکراہٹ کا تبادلہ کیا۔


یادرہے کہ رنبیر اور دپیکا جو کہ بالی وڈ کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں ان کے عشق کے قصے بھی بالی وڈ میں کافی گرم رھے۔ تاہم 2010ء میں ان کے درمیان دوریاں بھی آئین لیکن 2011ء میں جب ان کا دوبارہ ملاپ ہوا ہے تو یہ یہی ظاہر کر رھے ہیں کہ یہ صرف اچھے دوست ہیں۔


اس کے علاوہ یہ دونوں اکھٹے فلم”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جسے ایان مکرجی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے”ویک اپ سڈ“ بھی درکت کر چکے ہیں۔ جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور نے پرفارم کیا۔

No comments:

Post a Comment