Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/124913#.PtCYGF32lc0
Read the full story:
ممبئی: بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم منا بھائی کی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے بومن ایرانی منابھائی 3 میں بھی اداکاری کےجوہر دکھائیں گے۔
بومن ایرانی کا اس فلم کے
حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہو گی اگر وہ اس کے فلم کے پارٹ 3
میں بھی کام کریں، اب اس فلم کا ٹائٹل” منا بھائی کی آتما کتھا“ ہے۔
بومن ایرانی نے کہا ہےکہ میں نے
اس کے بارے میں سنا ہے اور اگر مجھے یہ رول مل گیا تو بہت اچھی بات ہے۔
فلم منا بھائی 3 راجو حیرانی، سنجے دت اور تمام فلم پسند کرنے والوں کے لئے
بہت اہم ہے۔ فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ بومن کی رلیز ہونے
والی آخری فلم ڈون 2 ہے جس میں کنگ خان نے ان کی کافی تعریف کی اور جلد ہی
یہ کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم”اک میں اور ایک تو“ میں جلوہ گر ہوں گے
جو کہ ویلنٹائن ڈے پر رلیز کی جاۓ گی۔
No comments:
Post a Comment