Saturday, November 12, 2011

ریکھا موبائل فون سے دور | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/99039#.PnxjcV1LYwc

Read the full story:


دہلی:بالی ووڈ  کے زیادہ تر اداکار و اداکارائیں موبائل فون نمبر دینے سے گریز کرتیں ہیں تاکہ ان کی فنی مصروفیت میں کوئی خلل نہ پڑے اس لئے وہ موبائل فون کااستعمال بھی  کم کرتے ہیں۔



ہمارے نمایندے دی نیوز ٹرائب کے مطابق  اکثر اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ اداکار موبائل فون استعمال نہی کرتے انہی میں سے ایک عامر خان ہیں جو اپنی مصروفیت کی وجہ سے دوران کام  موبائل فون کو استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن جس طرح وقت تیزی سےکروٹ بدل رہا ہےاس کے مطابق طور طریقے بھی بدل رہے ہیں۔

جو بالی ووڈ  اداکار ائیں اپنا نمبر کسی کو نہیں دیتیں انہیں میں ایک نام  بالی  وڈ  کی مشہور اداکارہ ریکھا کا ہےیہاں تک کے  انہوں نے اپنا نمبر اپنے قریبی دوسوں کے پاس بھی نہیں ہےان کے دوستوں کے ان سے رابطہ کرنے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا۔

اس بارے میں بالی وڈ کی مشوور اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ  ان کی قریبی سہیلی ریکھا  نے ان کو لینڈ لائن نمبر پر کال کرنے کے لئے کہا اور یہ بھی کہا کہ وہ وہیں ان کے لئے پیغام بھی چھوڑ ڈیں یہ عمل ان کے لئے کافی  مفید بھی ثابت ہوالیکن جب انہوں نے ایسا کیا تو ریکھا کی منیجر فرزانہ نے ایک منٹ ضائع کیے بغیر  جھٹ سے فون کیا اورفون بوس کو تھما دیا ۔

اس پر مزید قہقہ لگاتے ہوے ہیما مالنی نے کہا کہ میرے پاس اب بھی ریکھا کا  موبائل فون نمبر نہیں ہے میں ہمیشہ ان کے لئے پیغام چھوڑتی اور پھر یہ مجھے دوبارہ فون کرتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment