Friday, November 4, 2011

ملکہ وکٹوریہ کی پینٹنگ نیلامی کیلئے پیش | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh


Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/96382#.PnHXJF1LYwc Read the full story:



لندن: ملکہ وکٹوریہ  24 مئی 1819 کو لندن میں پیدا ہوئی لیکن ان  کی   پینٹنگ آج بھی  دنیا بھر میں مقبول ہے حال ہی میں ان کی ایک آئل پینٹنگ جس میں ملکہ وکٹوریہ اور ان کے ملازم جان براؤن کو دکھایا گیا ہے یکم نومبر کو نیلام کی جا رہی ہے۔


ہمارے نمایندے دی نیوز ٹرائب کے مطابق اس پینٹنگ کی نیلامی لیون اینڈ ٹرن بُل نامی کمپنی کرے گی اوریہ بھی امید  کی جا رہی ہے کہ یہ کم از کم 30 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہو جائےگی ۔


یہ پینٹنگ ملکہ کے پسندیدہ مصور چارلس برٹن باربر نے بنائی تھی اور اس میں انہیں ایک گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے اور ان کے ملازم جان براؤن نے گھوڑے کی لگام تھام رکھی ہے۔


یہ پینٹنگ ملکہ وکٹوریہ نے جان براؤن کو ان کی سالگرہ پر 1876ء میں دی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ پنٹنگ قدیم بیٹرسی ہاؤس کی ان 5 سو نایاب چیزوں  میں سے ایک ہے۔ لندن کے علاقے بیٹر سی میں واقع اس محل کو سترہویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور پھر اسے 1970ء میں شاہی خاندان نے دوبارہ آراستہ کیا۔


ا س محل میں امریکی صدر رونالڈ ریگن اور اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر سمیت کئی نامور شخصیات شاہی خاندان کی مہمان رہ چکی ہیں۔


باربر کی اس پینٹنگ کے علاوہ اس محل نما گھر کی دیگر قیمتی  چیزوں  میں خطوط، فرنیچر اور بہت سے  فن پارے شامل ہیں جن کی مجوعی کی مالیت کا اندازہ 15 سے20 لاکھ پاؤنڈ لگایا جاتا ہے۔


جب مصور برٹن باربر کا انتقال ہوا تو ملکہ نے ان کے مدفن کے لیے بھیجے جانے والے پھولوں کے ساتھ جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ ’مداحی کے اعتراف کے طور پر وکٹوریہ آر آئی کی جانب سے‘۔


واضح رھے کہ ا س پینٹنگ کو گزشتہ ہفتے کے اختتام سے بیٹر سی ہاؤس میں عام نمائش کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ نمائش 27 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے بعد 28 اکتوبر سے اس کی نمائش نیلام کرنے والی کمپنی لیون اینڈ ٹرن بُل میں شروع ہو گی اور نیلام تک جاری رہے گی۔

No comments:

Post a Comment