Thursday, November 3, 2011

جنیلا نے کترینہ کو پیچھے چھوڑ دیا | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/96373#.PnCJP11LYwc

Read the full story:

نئی دہلی: بھارتی فلم  و ٹی وی کی کوئین ایکتا کپور نے اپنی نئی فلم راک دی  شادی کے لیے   ہیروئین  کے لیے کترینہ کیف اور جنیلا ڈی سوزا کو کاسٹ  کرنے کے لیے عوامی سروے کروایا ہے۔



نمائندہ دی نیوز ٹرائب  کے مطابق  سروے بھارت کے آٹھ بڑے شہروں میں  کروایا گیا جس میں  15سے 25 سال کی عمر کے 5 ہزار نوجوانوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

فلم فورس میں  جان ابراہم کے مد مقابل بہترین  اداکاری  کے جوہر دکھا کر  شائقین کے دل میں  جگہ بنانے والی جنیلا ڈی سوزا نے زیادہ ووٹ حاصل کیے جب کہ باربی ڈول کہی جانے والی  کترینہ کیف کم ووٹ لے پائی ۔

ایکتا کپور نے سروے نتائج پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم راک دی شادی میں ابھے دیول کے  لیے جنیلا کو کاسٹ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں   میں نمبر ون کی دوڑ تو ہر وقت جاری رہتی ہے آٹھ شہروں کے سروے کو دوڑ کا ایک حصہ کہا جاسکتا ہے کہ نہیں  یہ تو ممبئی والے ہی جاننے  مگر کترینہ کو ہوشیار ہوجانا چاہیے کیونکہ کل کی لڑکی عوامی رائے سے فلم لےاڑی  ہے۔

No comments:

Post a Comment