Wednesday, November 2, 2011

دبنگ 2 میں نیا ٹیلنٹ لیں گے،ارباز | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/95838#.Pm8rkF1LYwc

Read the full story:


نئی دہلی: بالی ووڈ  کی مقبول  عام فلم   دبنگ کی کامیابی   کے بعد  اس کے سیکوئل یعنی پارٹ ٹو کو بنانے کا اعلان تو کئی ماہ قبل ہو ہی چکا ہے مگر اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے چہروں  کو فلم کے ذریعے متعارف کروایا جائےگا۔




نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  سلمان خان اور ارباز خان نے  فلم میں نئے اداکاروں کو سامنے لانے کا فیصلہ پارٹ ون کے کرداروں کی مصروفیت  کی وجہ سے کیا گیا ۔

دبنگ کے پروڈوسر ارباز خان نے اس  حوالے سے بتایا کہ  دوسری فلمون میں دبنگ ون کی اداکاروں کو دوسری فلم میں کام کرنے کے لیے زور نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان  کو دبنگ ٹو میں  ایک منفرد  انداز سے پیش کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس فلم کو پہلے  پارٹ کے مقابلے میں مزید بہتر و منفرد انداز دینا چاہتے ہیں اس لیے نئے ٹیلنٹ کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سلمان خان،ارباز خان،سناکشی سہنا کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے فلم کافی ہٹ ہوئی تھی جب کہ فلم کےآئٹم سونگ’ منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے ‘ نے تو دھوم مچادی تھی۔

No comments:

Post a Comment