Saturday, November 5, 2011

”معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئےمیڈیا کا کردار“ | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/97256#.PnMpLl1LYwc

Read the full story:

سرگودھا: آج  کے  دور  میں  سوشل  میڈیا  کی  اہمیت   بہت  زیادہ ہے اور اس  کی اہمیت سے  کسی کوانکار بھی نہیں۔ آئے روز معاشرتی  تبدیلی  کی ایک وجہ سوشل  میڈیا بھی ہے۔ اسی  اہمیت  کو اجاگر کرنے کے لئے جا معہ سرگودھا میں شعبہ ابلاغیات اور مقامی این جی او کے  زیر اہتمام  منعقدہ  ایک  روزہ سوشل  میڈیا ر پر سیمینار منعقد  ہوا جس میں  مختلف  لوگوں  کا  اظہار  راۓ  مختلف  تھا. اس  سیمینار کا  مقصد  معاشرتی  امن  میں میڈیا  کا  کردار دکھنا تھا۔ اس میں مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی۔


سیمنار کے دوران خطاب کرتے ہوئے جا معہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد  اکرم چوہدری نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں موجود تضادات کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے شعور و آگاہی عام کرکے پرامن بنایا جاسکتا ہے۔ میڈیا کے لئےلازم ہے کہ لوگوں  کی تصویر اور موقف من و  عن  عوام الناس تک پہنچائے لیکن محض تصویر دکھانے پر  ہی  اکتفا نہ کیا جائے بلکہ عوام الناس  میں  مثبت اور تعمیری  سوچ  پیدا کرنے کے لئے ان  کی تربیت  بھی کرے۔

ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی اپنے وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ملک  میں  پرامن  معاشرے کی تشکیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اوراس سلسلے میں یونیورسٹی  کے اندر شوبجٹ میں کئی منصوبے بھی شروع کردئے گئے ہیں۔

” معاشرے میں امن قائم کرنے کے لئے میڈیا کا کردار” کے موضوع پر ہونے والے سیمنار میں مشہور فلمساز رفیق  شہزاد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم ایک طاقت ور زریعہ ابلاغ ہے اس کا درست استعمال لوگوں کو نہ صرف معیاری تفریح فراہم کی جاسکتی ہے بلکہ قوموں کے اندر انقلاب بھی لایا جاسکتا ہے۔

شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار میں شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز محسود نے اس موقع پر معاشرے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی زمہ داریوں پرروشنی ڈالی۔

No comments:

Post a Comment