Monday, November 28, 2011

جان ابراہم اور بی پاشا با سو پھر سے ایک ساتھ ریس 2- By :Sanna Nasser Sheikh



بمبئی: بالی  وڈ کی مشہور ترین جوڑی جان ابراہیم اور بی پاشا باسو پھر سے ایک ساتھ نظر آے  گے. حقیقی زندگی  میں نہی بلکہ فلم " ریس 2 " میں یہ ایک ساتھ کام کر رھے ہیں. 


 دلوں کی دھڑکا دینے والی یہ جوڑی ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے.  عباس مستان کی فلم "ریس ٢" میں ان کا لیڈ رول ہے. اس کے علاوہ ان کے  ساتھی  اداکاروں میں انیل کپور، دپیکا پدکون ، سیف علی خان، امیشا پٹیل اورجکولن فرنانڈس شامل ہیں.

واضح رھے کے لوگوں کی پسندیدہ اور بہت سے دلوں کو دھڑکا دینے والی اس  جوڑی نے اسی سال فروری میں ایک دوسرے کے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا. اس وقت سے اب تک یہ کہیں نظر نہی آے اور نہ ہی ایک ساتھ کام کیا . ان کی ذاتی زندگی ایک طرف لیکن اب ان دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس فلم کے سکرپٹ سے بھی متفق ہیں.  


عباس مستان کا کہنا ہے کہ بی پاش با سو کا اس فلم "ریس ٢ " کے سیکول سے گہرا تعلق ہے اور ایک اچھی پروفشنلست ہونے کے ساتھ ساتھ اس فلم میں کام کرنے کے لئے بھی تیار ہیں.


اس کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ حال ہی میں جان ابراہم نے اپنی فلم " فورس" کی کامیابی کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ اب وہ ازدواجی زندگی میں منسلک ہونا چاہتے ہیں لیکن بی پاشا با سو کے ساتھ نہی.

ہو سکتا ہے اس فلم میں  ایک ساتھ کام کرنے کی حامی کی وجہ یہ بھی ہو کہ وہ ایک دوسرے کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہوں یا پھر یہ ان کی ایک ساتھ آخری فلم ثابت ہو. فلحال اس بارے میں کچھ نہی کہا جا سکتا. کیونکہ جوڑیاں تو آسمانوں میں بنتی ہیں.

No comments:

Post a Comment