Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/94205#.PmYD9V1LYwc
Read the fulls tory:
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ کے لیفٹ ہینڈ فاسٹ بالر سہیل تنویرکی پہلی بیوی نوشین کا کہنا ہےکہ سہیل سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہےجس کی وجہ سے اپنے خاندان سے کٹ گئی ہوں ۔
نمائندہ دی نیوزٹڑائب سے گفتگو کرتے ہوئے نوشین سہیل نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مایہ ناز فاسٹ بالر کو اس وقت سہارا دیا تھا جب یہ انتہائی قابل رحم حالات سے گزر رہا تھا نہ اس کے پاس پیسہ تھا نہ شہرت ۔
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے
بتایا کہ سہیل ان کو بطور ماڈل ملے تھے اور اس وقت ان کو یہ معلوم نہیں
تھا کہ یہ کرکٹر ہے اور آج جو کچھ بھی ہے ان ہی کی کاوشوں سے اونچے مقام
تک پہنچا لیکن ان کی تمام مہربانیوں کا صلہ سہیل نے دکھ اور بے وفائی کی
شکل میں دیا ۔
نوشین سہیل نے کہاکہ پاکستان کرکٹ فاسٹ بالر کیساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی ہیں بس مجھے میری نو مولود بیٹی کا حق چاہیے۔
سہیل تنویر سے محبت کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے نوشین نے کہاکہ پہلےسہیل نے میرے دوستوں سے رابطے بڑھا کر موبائل نمبر حاصل کیا اس کے بعد کئی روز تک لگا تار مجھےکال کرتا رہا اور مجھے شادی کی آفر بھی کی جیسے میں نے صاف الفاظ میں مسترد کردیا تھا۔
نوشین سہیل نے بتایا کہ انہوں
نے سہیل کے ابتدائی پرپوزل کو صرف اس لیے مسترد کردیا تھا کہ ان کے پہلے
شوہر سے دو بچے تھے جن سے ان کا مستقبل جڑا ہوا تھا لیکن سہیل نے رو دھو کر
اپنی محبت کی سچائی کا یقین دلایا جس میں کئی اہم وعدے بھی شامل تھے جس
کے بعد انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب سے گفتگو کے دوران نوشین نے بتایا کہ راولپنڈی آ کر ستمبر 2010ء میں ہمارا نکاح ہوا ۔
نوشین کا کہنا ہے کہ میری سب
سے بڑی غلطی ہی یہی تھی کہ میں نے اپنے خاندان والوں کو اعتماد میں لئے
بغیر سہیل سے شادی کر لی جس کا اب بھیانک نتیجہ بھگت رہی ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ سہیل نے ان کے
ساتھ دھوکہ کیا کرنے کے بعد کومل نامی لڑکی سے اب شادی کرلی ہے جو کہ سہیل
کی کزن نہیں بلکہ مردان کی خان فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور سننے میں آ رہا
ہے کہ اس نے خود کو کمرے تک محدود کر لیا ہے ۔
یاد رہے کہ سہیل تنویر کی
رواں ماہ اپنی کزن سے ہونے والی شادی کے دوران ان کی پہلی شادی کا قصہ
میڈیا کی زینت بنا تھا جس کی پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بالر نے تصدیق بھی
کردی تھی۔
لیفٹ ہنڈ فاسٹ بالر ان دنوں ٹیم سے تو باہر ہیں جب کہ میڈیا میں ان ۔
No comments:
Post a Comment