Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/93891#.PmSvs11LYwc
Read the full story:
سرگودھا: پاکستان کے صوبے پنجاب کی سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام Andragogical / Pedagogical سکلز کے موضوع پر 6 روزا ورکشاپ ختم ہو گئی ہے۔
ہمارے نمایندے دی نیوز ٹرائب کے
مطابق جا معہ سرگودھا میں اس سلسلے میں یونیورسٹی وڈیو کانفرنسنگ روم میں
اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شبہ با یو لو جیکل سا
ئینسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ
انگریزی دور حاضر کی ایک اہم زبان ہے جس کی ترویج انتہائی ضروری ہے اور یہ
انگریزی کے تمام شعبہ جات میں انتہاہی اہمیت کی حامل ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد کا
کہنا تھا کہ اساتذہ کو بھی چاہئے کہ اپنے علم کو طالب علموں میں بہتر طور
پرعلم سے مستفید کروانے کے لیے ان کی زبان پر خصوصی توجہ دیں۔
اس تقریب میں ہائر ایجوکیشن
کمیشن اسلام آباد کے ELTR پروجیکٹ منیجر سید موسی حسن نے بھی خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ جا معہ سرگودھا میں جہاں سائنسی و سماجی علوم پر توجہ دے
رہی ہے وہاں زبان و ادب کی ترقی میں اس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر شعبہ انگریزی کے
چئیرمین پروفیسر اطہر انصاری نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 6 روزہ اس
ورکشاپ میں جا معہ سرگودھا اور اس کے ملحقہ کالجز جہاں بی ایس 4 سالہ
پروگرام جاری ہیں کے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور اس ورکشاپ میں
ملک کے نامور استاد پروفیسر خسرو پرویز کی خصوصی رہنمائی بھی حاصل رہی ہے.
اس ورک شاپ میں 30 کے قریب اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر اعجاز اصغر
بھٹی نے ورکشاپ کے ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے کہا، کہ اس ورکشاپ
میں اساتذہ کو جدید سننے والے آلات سے تربیت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے جس کے ہم جکافی ممنون
ہیں۔
No comments:
Post a Comment