Monday, October 24, 2011

سلمان اور کترینہ پھر ایک ساتھ | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/93877#.PmLsSl1LYwc


 Read the fulls tory:


ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کہلانے والی اداکارہ  کترینہ کیف اور سلیمان خان ایک بار پھر ساتھ ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ان لو برڈز کے بارے میں کون نہیں جانتا ان کی محبت کی داستان تو بہت مشہور ہوئی اور اس پرکشش جوڑی کو سب مانتے بھی ہیں۔



  بالی وڈ کی شیلا کترینہ کیف ہر ڈاریکٹر اور فلم میکر کی اولین پسند رہی ہیں اور اب تو ایٹم نبرز کرنے  کی ملکہ بھی کہلائی جاتی ہیں . ان کا مشہور ایٹم نمر “شیلا  کی جوانی” نے بہت شہرت حاصل کی۔

کترینہ کو بالی وڈ میں لانے والے سلمان خان تھے اور اس بات کا اعتراف خود  کترینہ بھی کرتی ہیں پچھلے 9 برسوں سے سلمان اور کترینہ  کی  محبت کے قصے سر گرم ہیں جس میں دوریاں بھی آئیں مگر جب کہ کہیں دونوں کا ٹاکرا ہوا تو کترینہ خود بخود ان کی طرف کھنچی چلی گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ان کے تعلقات میں بہتری تب آئی جب کترینہ کو اپنی فلم کی ڈبنگ کرانا  پڑی جس کے لئے سلمان خان نے اپنے سٹوڈیو کی خدمات پیش کر دی جس سے ان کو ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع  مل گیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ سلیمان خان نے جب اپنی فلم “ریڈی” کے لئے کترینہ کیف سے ایٹم سنگ کرنے کا کہا تو کترینہ کیف نے اس کو کرنے کی حامی بھر لی اور اس کو پرفارم کرنے کا دوران  کترینہ کیف نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اچھے دوست رہے ہیں اور یہ دوستی کبھی  ختم نہیں ہو گی۔

 گمان تو یہ ہوتا ہے کہ یہ سننے کہ بعد سلیمان خان کا خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں ہوگا تبھی انہوں نے فلم  “ایک تھا ٹائگر ” میں کترینہ کو اپنی ہیروئین لےلیا ہےاور دوسری طرف کترینہ کیف بھی کافی خوش  نظر آ رہی ہیں اس لئے انہیں نے سلمان کیساتھ “پارٹنر 2 ” میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

کہتے ہیں کہ محبت سچی ہو تو ملتی ضرور ہے مگر کیا بالی ووڈ میں محبتیں سچی ہوتیں ہیں؟ اس بارے میں قارئین کو بتانے کی چند ضرورت نہیں۔

No comments:

Post a Comment