Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/91602#.PmILVV1LYwc
Read the full story:
ممبئی: سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے چرچے تو ہم کب سے سن رھے ہیں اور ان افواہوں کی تردد چھوٹے نواب صاحب اور کرینہ کپور دونوں کر چکے ہیں کہ وہ فروری 2012 ءمیں شادی نہیں کر رہے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کرینہ کپور سے شادی کرنے کے
لئے تیار ہو گے ہیں اور اگلے سال وہ باقاعدہ طور پر ازدواجی رشتے میں
منسلک ہوجائیں گے۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق کچھ دن
پہلے سیف علی خان نے بمبئی کےمشہور جیولر سے ہیرے کی انگوٹھی کے نئے
ڈیزائن منگوائے تھے اور کافی سوچ بچار کے بعد انہوں نے ایک ڈیزائن پسند
کر کے اس کو بنانے کا آرڈر بھی دے دیا ہےجس انگوٹھی میں پانچ قیراط کا ہیرا
جڑا ہوا ہے۔
نواب کے دوستوں کا یہ پہلا
موقع نہیں جب سیف علی خان کرینہ کے لئے اتنا قیمتی تحفہ خریدا ہے اس سے
پہلے بھی قیمتی تحفوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہےاس سے قبل 2007ءمیں پہلی بار
ڈیٹنگ شروع کرنے کےبعد انہوں نے کرینہ کو پہلی بار ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ
دیا تھاجب سے یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
سیف علی خان اپنے والد منصور
علی خان اف پٹودی کی وفات کے صدمے سے کتنی جلدی باہر آتے ہیں اور شادی کے
لئے مزید کتنا انتظار کر سکتے ہیں یہ تو صرف وہی بتا سکتے ہیں۔
جب کے دوسری طرف کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اب شادی میں مزید دیر نہیں ہو گی ہم جلد شادی کر لیں گے۔
No comments:
Post a Comment