Saturday, October 22, 2011

پروفیسراکرم،جا معہ سرگودھاکےنئےوی سی | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh

 
 
Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/91563#.PmCyDl1LYwc
 
Read the full story:


سرگودھا:جا معہ سرگودھا میں  محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کو آئندہ چار سال کی مدت کے لئےدوبارہ  سرگودھا یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے.

10اکتوبرکوہونے والے اعلان کے بعدڈاکٹراکرم چوہدری نے وائس چانسلر کا عدہہ سنبھال کراپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔

سرگودھا سے نمائندہ دی نیوزٹرائب کے مطابق  پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری اس سے پہلےجا معہ بہاءالدین  زکریا ملتان ، جا معہ پنجاب لاہور  ،جا معہ اسلامیہ بھا ولپور میں تدریسی فرائض  سرانجام دے چکے ہیں.جب کہ انہی یونیورسٹیزمیں ایڈمنسٹریشن کے مختلف  عہدوں پر بھی فائز رھے ہیں.

قبل ازیں ڈاکٹراکرم چوہدری12 فروری 2011 تک پہلی مدت کے لئے سرگودھا یونیورسٹی میں بطور وی سی جا معہ اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹراکرم چوہدری نے اپنے کیرئیر کا آغاز1972 میں  بطور لیکچررجا معہ اسلامیہ بھا ولپور سے کیا.وہ 2001ء میں جا معہ پنجاب لاہورکے  بہترین لیکچررہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں.

گلاسگو یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹراکرم چوہدری کو بہترمدرسکے ساتھ بہتین منتظم بھی تسلیم کیاجاتاہے۔

No comments:

Post a Comment