Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/94256#.PmdQr11LYwc
Read the full story:
سرگودھا: پاکستان کے صوبے پنجاب کی سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کئی شعبہ جات میں اہم تبدیلیاں کیں ہیں جن میں میڈیکل کالج اور ایگریکلچر کے شعبے بھی شامل ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے
مطابق وائس چانسلر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سرگودھا
میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر آئیس محمد کو کالج کا نیا پرنسپل مقرر
کردیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے اسٹاف ذرائع
کے مطابق شعبے میں ہونے والی تبدیلی کے بعد نئے پرنسپل نے فوری طور پر
اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کردیں ہیں۔
یاد رہے قبل ازیں یہ عہدہ
پروفیسر ڈاکٹر عبدلرحمان کے پاس تھا جو کہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں
ادا کررہے تھے جن کے بارے میں تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے۔
علاوہ ازیں وائس چانسلر نے اگریکلچر یونیورسٹی کے اسو سی یٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جو کہ شعبہ پلانٹ اینڈ پیتھالوجی سے تعلق رکھتے ہیں کو اگریکلچر یونیورسٹی کا پرنسپل بنا دیا گیا ہے۔
جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی ہےاس شعبے کے اس سے قبل پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ادا کررہے تھے۔
No comments:
Post a Comment