Saturday, October 29, 2011

گلوکار عالمگیرشدیدعلیل دعاوں کی اپیل | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/94630#.Pmn1211LYwc

Read the full article:



جارجیا: پاکستان کےنامور پاپ گلوکار عالمگیر  جو کہ 2004ء سے گردوں کے مرض میں مبتلاء تھے اب شدید علیل ہوگئے  ہیں جنہوں نے قوم سےصحت یابی کےلیے دعاوں کی اپیل کی ہے۔



نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق گردوں کے مرض کی وجہ سے وہ کئی سالوں سے ڈائیلیسز جیسا مہنگا علاج  کروانے کےلیے ابتدائی چند سالوں تک اپنے اخراجات پورے کرتے رہے ہیں مگر تین سالوں سے وہ ڈونرز کے منتظر ہیں۔
عالمگیر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنے علاج کےلیے مقامی اسپتالوں کو بھی درخواست دی تھی جن کی جانب سے فی الحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  انہیں بیماری کی موجود ہ حالت میں  ایک گردے کے عطیے کی شدید ضرورت ہے جب کہ گذشتہ سال پرستارون کی جانب سے علاج  کےلیے جمع کی گئی رقم بھی ختم ہوچکی ہے۔

دوستوں کا کہنا ہےکہ عالمگیر کی انشورنس کمپنی نے بھی گردوں کی منتقلی کا خرچہ اٹھانے سے معذرت کرلی ہے کیونکہ وہ ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجان کور نہیں کرتی ہے جب کہ حکومت بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کی مدد کےلیے تیار نہیں ہے۔

انتہائی خراب صحت کے باوجود 57سالہ عالمگیر پر امید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنے چاہنے والوں کے لئے نئی دھنیں اور نئے گیت تیار کرسکیں گے ۔ان کا کہنا ہے موسیقی ان کی زندگی ہے ۔ موسیقی ہی ان کے دکھوں کا تدارک ہے۔ اس سے ہی ان کا غم غلط ہوتا ہے۔  وہ بہت جلد نئے گانوں اور نئی دھنوں کے ساتھ میوسیقی کی دنیا میں لوٹ آئیں گے۔

عالمگیر 70ء کی دہائی کے ان چند نامور  گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ان کی لائیو پرفارمنس کے سبب آج بھی کئی دلوں کی دھڑکن سمجھا  جاتا ہے ۔ ان کے گائے ہوئے بہت سے گانے آج بھی نئی نسل میں بہت مقبول ہیں مثلاً ”میں نے تمہاری گھاگر سے کبھی پانی پیا تھا ۔“ ، ”شام سے پہلے آنا، موسم سارے لے آنا“اور ”دیکھا نہ تھا“۔

وہ پی ٹی وی کو عروج بخشنے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ آخری مرتبہ انہوں نے  2007ء میں  ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کیا تھا. جہاں پر ان کو خوب سراہا گیا تھا اور ان کے مداحوں نے ان کو خوب داد بھی دی۔

No comments:

Post a Comment