Saturday, October 1, 2011

شلپا شیٹھی کا بالی ووڈ فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/83965#.Plu-mV1LYwc Read the full story:

ممبئی: با لی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے بالی ووڈ فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے

حال ہی میں سننے میں آیا  ہے کہ آئندہ وہ اب کسی فلم میں کام نہیں کریں گی اوران کی نئی آنے والی  فلم” دی ڈیزائر” بطور ہیروئن ان کی آخری فلم ہوگی۔




شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ  وہ ایک   بزنس وومن ہیں اور اپنے بزنس کی دیکھ بھال کی وجہ سے  انہیں فلموں میں اداکاری کا وقت نہیں ملتا اور اس طرح وہ اپنی پوری توجہ سے کام نہیں کر پاتیں۔

شلپا کا اپنی ازدواجی زندگی کے متعلق کہنا ہے کے  وہ بزنس کے ساتھ ساتھ شادی اور گھر کو بھی پورا  وقت دینا چاہتی ہیں اس لئے اب ہیروئن کی حیثیت سے کوئی فلم سائن نہیں کریں گی کیونکہ  شادی کے بعد گھرداری بذات خود ایک فل ٹائم جاب ہے، اس لئے اب گھرداری اور بزنس ان کی ترجیح ہوگی تاہم وہ پروڈیوسر اور فائنانسر فلمی دنیا سے جڑی رہیں گی۔

شلپا شیٹھی اب تک کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں بازی گرسمیت اوزار، دوستانہ، لال بادشاہ، پردیسی بابو، آکروش، ضمیر، دس، ہمت، گیمبلر، چور مچائےشور، دھڑکن، چھوٹے سرکار اورمیں کھلاڑی تو اناڑی  شامل  ہیں۔

No comments:

Post a Comment