Friday, September 30, 2011

زندگی میں پیارمحبت کیلئےجگہ نہیں، سوناکشی | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



 Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/81745#.PlvF7F1LYwc
Read the full story:



ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ ایکٹریس نےکہا ہےکہ ان کی زندگی میں پیار محبت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں تقسیم یا کسی بھی تفرقے  کی قائل نہیں، سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مندہوں۔

ویسے سوناکشی ان خیالات کااظہار توحال میں بھی کرتی رہی ہیں کہ وہ تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں ان کے لئے کوئی بھی زیادہ اہم نہیں ہے. لیکن اب ان کاکہناہےکہ وہ اپنی ساری توجہ صرف اپنے کیرئیر  پر دینا چاہتی ہیں اور صرف کام کرنا چاہتی ہیں۔

سوناکشی سنہا جنہوں نے بہت کم وقت میں ترقی کی منازل مکمل کیں. ان کی پہلی فلم دبنگ نے ان کو رات و رات شہرت دلائی جس کی وجہ سےوہ ایک کامیاب اور منجھی ہوئی ادکارہ ثابت ہوئیں۔

No comments:

Post a Comment