Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/82891#.PlvGUV1LYwc
Read the full story:
سرگودھا : جا معہ سرگودھا میں ڈپارٹمنٹ آف فائن آرٹس میں 7 روزہ آرٹ نمائش جاری ہے جس میں طلباء کی بڑی تعداد نےحصہ لیا اور اپنی تیار کردہ چیزوں کی نمائش بھی کی جن میں پینٹنگز، ملبوسات، مجسمہ سازی اور ٹکسٹائل پرمشتمل ڈیزائن شامل ہیں۔
آرٹ نمائش میں 22 طلباء نے حصہ لیا جن میں
13 بی ایف اے اور 9 ماسٹرز کے طالب علم شامل ہیں. حصہ لینےوالےزیادہ تر
طلبا نے ٹکسٹائل اور منی ایچر پرکام کیا. نمائش میں فائنل ائیر کے طلبہ و
طالبات کے500 سے زائد فن پارے رکھے گئےجو کی مختلف موضوعات پر ہیں۔
نمائش کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس
چانسلر ڈاکٹر محمد علی نےکیا، اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ آرٹسٹ کسی
بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو اپنے خیالات اور احساسات کو رنگوں
میں ڈھال کر مسائل کی بہتر انداز میں عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے طلباء کے کام کو سراہا اور کہا آج کے جوآرٹ کے نمونے پیش کئےگئے ہیں ان میں موجودہ دور کی انسانی سوچ دکھائی دیتی ہے
.
واضح رہے کہ میڈم مریم سیف جو کہ کام سیٹ
اسلام آباد میں آرکیٹکچر ڈپارٹمنٹ میں لیکچرر رہ چکی ہیں. انہوں نے2008 میں
جامعہ سرگودھا میں فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی. ان کی انتھک کاوشوں
کے نتیجے میں ڈپارٹمنٹ آج مختصر وقت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے
.
اس موقع پر مس مریم سیف نے کہا سرگودھا کے
مکینوں کے لئے یہ ایک ایسی کاوش ہے جو لوگوں میں جمالیت کے احساس کو
بیدار کرے گی. کیونکہ نہ صرف اس کام میں فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کی پینٹنگز
ہیں بلکہ مجسمہ سازی، ٹکسٹائل اور منی ایچر کا کام بھی رکھا گیا ہے. تاکہ
یہ طلبہ صنعتی سطح پر اپنے پراڈکٹ کو ما ر کیٹ میں متعارف کروا سکیں
No comments:
Post a Comment