Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/90115#.Plu-3F1LYwc
Read the full story:
اوسلو: یمن سے تعلق رکھنے والی توکل کرمان نوبل کاامن انعام حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں۔
جمعہ کے روز نوبیل انعام کی کمیٹی نے نوبل
انعام یافتگان کے ناموں کاعلان کیا.2011 کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں
میں لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف اور لائبیریا میں امن کی ایک سرگرم
کا رکن لیمن گوبوی بھی شامل ہیں۔اس سال عالمی اعزاز جیتنے والی تینوں
شخصیات کے متعلق ایک اوردلچسپ بات یہ کہ تینوں خواتین ہیں۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کمیٹی
نےاعلان سے قبل واضح کیاتھا کہ کامیاب شخصیات کو نوبل انعام خواتین کے تحفظ
اور ان کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کے اعتراف میں دیا جارہاہے۔
32سالہ توکل کرمان خاتون صحافیوں کے حقوق
کی تنظیم ’ جرنلسٹ ود آؤٹ چینز‘ کی راہنما ہیں۔ یہ تین بچوں کی ماں ہیں
اور ان کا تعلق یمن کے شہر تعیز سے ہے.جو ملک میں اصلاحات کے لیے جاری
عوامی تحریک کا ایک اہم مرکز ہے۔ وہ صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف
مظاہروں میں پیش پیش رہنے والی ایک نمایاں شخصیت ہیں۔
توکل کرمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے
کہا ہے کہ وہ اپنا ’امن کا نوبیل انعام یمن میں انقلاب کے لیے کام کرنے
والے نوجوانوں کے نام کررہی ہیں۔
تقریبا15 لاکھ ڈالر مالیت کے اس انعام میں
کرمان کے ساتھ لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف اور لائبریا ہی کی امن کی
سرگرم کارکن لیمن گوبوی بھی شریک ہیں۔
No comments:
Post a Comment