Wednesday, October 19, 2011

شان نے ادا کاری چھوڑنے کااعلان کردیا | The News Tribe- By: Sanna Nasser Sheikh





Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/89939#.PlyqE11LYwc


 Read the full story:


لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے دوسرے سلطان راہی کہے جانے والے اداکار شان نے   فلم انڈسٹری میں مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں مزہ نہیں آرہا ہے اور وہ بددل ہوکر کام  نہیں کرسکتے ہیں۔





نمائندہ دی  نیوز ٹرائب کے مطابق  اداکار شان نے کہا کہ اب پاکستاں کی فلم انڈسٹری میں معیاری  فلمیں بن نہی رہی ہیں جس کی وجہ سے میں فلم انڈسٹری  کو خیر بادنہیں کہا  بلکہ مزید اداکاری  نہ کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شان نے مزید کام نہ کرنے  کا اعلان ایور نیو اسٹدیو میں منعقدہ مرکزی رابطہ کمیٹی پاکستان فلم انڈسٹری کے بھارتی فلموں پر پابندی کے حوالے سے بلائے گی اجلاس میں کیا۔

 شان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں اس وقت بھارتی  فلموں کے خلاف احتتاج کرنے  سے زیادہ سیلاب میں پھنسے افراد  اور ڈینگی کے متاثرین کی مدد کرنی چا ہئے، اس طرح کے احتتاج بعد میں بھی ہوتے رھے گی، اب فلم انڈسٹری میں نئے  لوگوں کو سامنے لانے  کی ضرورت ہے، جن میں را یٹر، ڈائرکٹرز اور دیگر ہنرمند شامل ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کے انڈسٹری نے ان کو سب کچھ دیا ہے لیکن وہ اعتبار نہی کیا جس کو وہ بروے کار  لا کر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے تھے، اب ان کا یہ فیصلہ کس حد تک ٹھیک ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

 واضح  رہے اداکار  شان ماضی کا مشہور اداکار ریاض شاہد کے بیٹے ہیں جنہوں نے پاکستان کی انڈسٹری  کو اپنے دور کی نایاب فلمیں دی ہیں۔

   فلم انڈسٹری کے دوسرے حلقوں کا کہنا ہے کے شان نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب فلم انڈسٹری کو  ان کی سخت ضرورت ہے کیونکہ عید پر پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد انڈسٹری میں لوگ سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور اس وقت شان کو چا ہئے کہ وہ فلم انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کام کریں،اپنے اس فیصلے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو نقصان نہ پہچائیں۔

شوبز میں آج کل یہ خبر بھی سرگرم ہے کہ انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لو لیا ہے لیکن خود شان کا کہنا ہے کہ یہ اب فلموں میں کام نہی کریں گے، کسی بھی انسان کے لیا یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جس نے اپنی عمر کا ایک حصہ  اپنے کیرئیر کو بنانے میں صرف کر دیا ہو. اب شان نے یہ فیصلہ کن حالات میں کیا ہے یہ تو وہی جانتے ہیں، بہرحال  ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

No comments:

Post a Comment