Friday, October 14, 2011

کترینہ فلم دھوم 3 میں آواز کاجادو جگائیں گی | The News Tribe- By: Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/89654#.PlvGAF1LYwd


Read the full story:


بمبئی: کترینہ کیف نے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا.  بہترین ماڈل، اداکارہ بننے کے بعد اب وہ بہترین گلوکارہ بننا چا ہتی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے تگ و دو  بھی شروع کر دی ہے۔



حالیہ اطلاعات کے مطابق با لی وڈ  کی  با ربی  ڈول کھلانے والی اداکارہ  کترینہ کیف اپنی نئی آنے   فلم دھوم تھری میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی  آواز  کا بھی  جادو جگائیں گی. یش راج بینرز کی نئی فلم جو آنے سے پہلے ہی کافی دھوم مچا چکی ہے. اس فلم میں عامر خان بطور ولن اپنا کردار ادا کر رھے ہیں۔

کہا جا رہا ہے  ہے کہ آج کل  کترینہ کیف  گلوکاری کرنے کے لیے پوری طرح سے تیاری میں ہیں ۔ بالی وڈ باربی ڈول اب دھوم تھری کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرائیں گی ۔ واضح رھے کہ کترینہ کیف خود ہی فلم کی ہیروئن ہیں اور گانا بھی  ان پر ہی فلمایا جائے گا۔

  اس کے لئےانہوں نے اپنی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں اور  آج کل دن میں کئی کئی گھنٹے موسیقی کی کلاسیں لے رہی ہیں اور میوزک کے سروں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کترینہ  کا کہنا ہی کہ وہ چاہتی ہیں جب دھوم تھری کے لیے ان کا گانا ریلیز کیا جائے تو اس کے چرچے ہر طرف ہوں ۔

اس  کے علاوہ یہ  بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ   پاکستانی  گلوکار  علی  ظفر کی آنے والی نئی البم میں بھی ایک گانا گی . اب تک وہ اداکاری میں تو اپنے آپ کو منوا چکی ہیں اب دیکھنا یہ ہیں کہ موسیقی کی دنیا میں یہ اپنے آپ کو کس طرح منواتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment