Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/85395#.PlwsKF1LYwc
Read the full story:
کراچی :پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا واحد شعبہ ہے جو اس تیزی سے ترقی کررہا ہے کہ جس نے باقی تمام سیکڑز کو میلوں پیچھے چھوڑدیا ہے۔
اگر دیکھا جاۓ تو یہ کہنا غلط
نہ ہوگا کہ ان دنوں اس شعبے میں ایک انقلا ب برپا ہے ۔ پاکستان ٹیلی
کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یٰسین کے مطابق اگر ٹیلی
کمیونی کیشن کے شعبے میں ترقی کی رفتار یہی رہی تو 2020ءتک ملک میں موبائل
فون صارفین کی تعداد 161 ملین ہوجائے گی۔
اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد
یٰسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نیوٹرل ماڈل
ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے جو آنے والے دور میں مفید ثابت ہوگی۔ان کا
کہناہے کہ موبائل سروس کی تیزرفتاری کے پیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ2020
ءتک فکسڈ لائن صارفین کی تعداد اوسطاً 5ملین کے لگ بھگ ہو جائے گی جبکہ
براڈ بینڈ صارفین کی تعداد5.19ملین تک متوقع ہے جبکہ موبائل صارفین کی
تعداد ١٦١ ملین تک پہنچنے کا امکان ہے جو کل آبادی کا 89 %ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں 11 ویں
آئی ٹی سی این ایشیا 2011 بین الاقوامی نمائش وکانفرنس منعقد کی گئی اس
موقع پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے پرعزم ہے کہ2020 تک کل
ٹیلی کام سرمایہ کاری2.3 ملین امریکی ڈالر تک پہنچائی جائے جبکہ اسی سال
شعبہ ٹیلی کام کا منافہ620بلین روپے سے زائد تک پہنچ جائے گا۔ مستقبل میں
ٹیلی کام مزید سادہ اور آسان ہونے جارہی ہے جبکہ ملٹی میڈیا سروسز تمام آئی
پی براڈ بینڈ پر موجود ہوں گی۔
No comments:
Post a Comment