Article sourece:
http://urdu.thenewstribe.com/story/86771#.PlvBDV1LYwc
Read the full story:
ریاض: سعودی عرب میں ڈرائیونگ ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شیما نامی ایک خاتون کو 10 کوڑوں کی سزا سنائی ہےجن پر رواں سال کی جولائی میں جدہ کی سٹرکوں میں کار چلانے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق سعودی عرب کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جدہ کی ایک عدالت نےقدامت پسند مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر ممانعت کو چیلنج کرنے کی پاداش میں ایک سعودی خاتون کو 10 کوڑوں کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
عدالت نے یہ سزا ایسےوقت سنائی ہے جب سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ نے دو
روز قبل اعلان کیا تھا کہ خواتین کو حقِ رائے دہی اور2015ء کے بلدیاتی
انتخابات میں امیدوار بننے کا اختیار حاصل ہوگا ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل‘نے منگل کے روز ووٹنگ کا حق تسلیم کیےجانے کا خیرمقدم
کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہنشاہ کی طرف سے اصلاحات کے دعوے بے مقصد ہوں گے،
اگرخواتین کو آزادانہ طور پر چلنے پھرنے کی آزادی کے حق کے استعمال پر
جسمانی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہو۔
انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں مملکت کی دوسری دو خواتین کو الزامات کا سامنا ہے۔
تحریری طور پرسعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر کوئی پابندی نہیں
لگائی گئی ہے، اِس سے پہلے اِسی سال سعودی عرب کی کچھ خواتین نے بادشاہت
میں عورتوں کی ڈرائیونگ پر عائدروایتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
گاڑیاں چلانے کی کوشش کی تھی ۔ اِس خلاف ورزی کی پاداش میں کئی ایک
گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
No comments:
Post a Comment