Saturday, October 8, 2011

وینا ملک کی نئی سرگرمیاں ہٹ لسٹ پر | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh





Article  source :
http://urdu.thenewstribe.com/story/86902#.PlvSDF1LYwd 


Read  the  full  story 


کراچی: وینا  ملک کا شمار پاکستان کی نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، انڈیا کے ریالٹی شو بگ با س تھری سے شہرت حاصل کرنے  والی یہ اداکارہ نے جلد ہی اپنے قدم انڈین انڈسٹری میں جما  لئے ہیںانہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1999ء میں کیا تھا تب سے  لے کر آج تک یہ اپنے کیرئیر کو کو بہتر سے بہتر بنانے کی تگ و  دو میں مصروف ہیں۔




 نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  وینا ملک آج کل مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ کی پہلی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ پونا میں  شروع ہو گئی ہے۔

 ان  کی آنے والی نئی انڈین فلم ” دل میں کچھ کالا ہے” جلد ہی انڈین سینما میں  رلیز ہو گی جس میں انہوں نے ڈبل رول کا کردار ادا کیا ہےاور ساتھ میں ان کے مقابل جیکی شروف اور شکتی کپور بھی نظر آئیں  گے.

 کہنے  میں تو یہ بہت بڑی  بات ہے لیکن وینا ملک نے جس طرح انڈین انڈسٹری میں قدم رکھا اس  سے سب واقف ہے اور ہو سکتا ہے کچھ حد تک وہ اپنی مقصد میں کامیاب بھی ہو گئی ہوں.

اس موقع پر وینا ملک نے کہا،”  اس وقت میرے پاس بہت سی پیشکش ہیں لیکن میں صرف بھتر   کام کو ترجیح دوں گی اور اسی پر کام کروں گی. فلم میں جو میرا  گا نا  ہے جس پر میں نے پرفرم کیا ہے وہ آئٹم گانا ہے جو کے میرے کردار پر پورا اترتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ ذاتی فیصلہ ہے جو کہ میرے خیال میں درست ہے. جب کہ پاکستان میں آئٹم  نمبر کا کوئی تصور نہیں ہے آج کل پاکستان میں بہت کم ایسی فلمیں بن رہی ہیں لیکن امید ہے کہ   جلد ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بھی  تبدیلی آے گی”۔

وینا  ملک کو اس بات سے کوئی فرق نہی پڑتا کہ پاکستان کی عوام کا ردعمل کیا ہو گا وہ اپنی اس کام سے خوش ہے اور مطمئن نظر آ رہی ہیں. اس سے پہلے بھی و ینا ملک کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جب انہوں نے انڈیا کے ایک ریالٹی شو ” بگ باس” میں حصہ لیا تھا۔

قبل ازیں اس سے قبل بھی کافی پاکستانی اداکارائیں انڈین فلم انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں لیکن کچ خاص شہرت نہی پائی. جن میں سلمہ آغا ، میرا، انیتا ایوب وغیرہ شامل ہیں۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق وینا  ملک آج کل پاکستان میں  بھی ببرک شاہ کے ساتھ مل کر ڈرامہ شوٹ کر رہی ہیں جس کا نام “الجھے دھاگے “ہے ڈرامہ  سیریل “الجھے دھاگے” وینا ملک پروڈکشن کی پیشکش کو فوکس میڈیا وزن  کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔

 اس  ڈرامہ کا ٹائٹل گا نا آخری مراحل میں ہے جس کو فوکس میڈیا وزن کےمعا ونت  سےجلد ہی  رلیز کر دیا جاۓ گااس ٹائٹل گا نے کو گلوکار شاز علی نےگا یا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار شاز علی اس سے پہلے بھی کافی فلموں میں گا نے گا چکے ہیں. انہوں نے عجب گل کی فلم ” کیوں تم سے اتنا پیار ہے “، فلم لوفر” اور اس کے علاوہ ہم ط وی کی سیریل “دلہن ” کے گا نے گا چکے ہاں۔ ڈرامہ سیریل “الجھے دھاگے” کے ایڈیٹر عبدللہ جی ڈی جبکہ  اس کے ڈاریکٹر جواد افضال اور نعیم خان ہیں۔

اس موقع پر فوکس میڈیا وزن نے کہا،” ہماری یہ کاوش کامیاب ہوگی . ہمارا  مقصد نئے لوگوں کو متعارف کروانا ہے. اور  نئےلوگوں کو بھی انڈسٹری میں کام کرنے  کا موقع دیا جاۓ گا”۔

No comments:

Post a Comment