Sunday, September 25, 2011

آج 46واں یوم دفاع جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/80631#.PlvAP11LYwc

Read the full story:

اسلام آباد: آج ملک بھر میں 46واں یوم دفاع انتہائی جوش و خروش اور دلی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے. اس موقع  پر ملک کی تمام اہم سرکاری عمارتوں پر جھنڈے لہرائے اوروطن پاکستان کی خاطر دی جانےوالی قربانیوں پر شہدا کو خراج تحسین پپیش کیاگیا۔


دن کاآغاز ہوتے ہی نشان حیدر حاصل کرنے والے تمام شہدا کے مزاروں پر اعلیٰ افسران نے حاضری دی، پھول کی چادریں چڑھائیں اورملک کی سلامتی و استحکام کے لئے  خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جب کہ ایو ان صدر میں شہدا کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا۔


اس موقع پر صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ ملکی دفاع کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے،  ملک کے ایٹمی اثاثے  ہر طرح سے محفوظ ہیں، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردوں اور  انتہا پسندوں سے درپیش ہے ان کے آگے ہرگز سرنگوں نہیں ہو ں گے۔


وزیر ا عظم گیلانی  نے اپنے پیغام  میں کہاکہ یوم دفاع دراصل قوم کے اس عزم کا دو ٹوک اظہار ہے کہ پاکستان امن پسند اور دوست پسند ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارہا نہ عزائم نہیں رکھتے لیکن اگر ہماری امن پسندی کو ہماری   کمزوری یا بزدلی تصور کیا جاۓ تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment