Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/79849#.PlvJfF1LZ00
Read the full story:
سرگودھا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عید کے چوتھے روز بھی تفریحی مقامات پر رش رہا اور مختلف شہروں سے آنے والے لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے نظر آئے جب کہ بچوں نے آج بھی اپنی عیدی خرچ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق عید کے
چوتھے روز شہر کے مختلف بازروں میں خریداروں کا بھی بے تحاشا نظر آیا جہاں
لوگوں نے اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے بازاروں کا رخ کیا۔
بازاروں میں سب سے زیادہ رش بیکری اور پھولوں کے اسٹالز پر دیکھنے میں آیا جہاں اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے آنے والوں نے پھولوں، مٹھایوں کی خریداری کی۔
عید کے موقع پر دوسرے شہروں سے آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور اضافی کرائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
No comments:
Post a Comment