Saturday, March 3, 2012

پنجاب ایجوکیشنل فنڈز پیف کی جانب سےتقریب کاانعقاد- By: Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/archives/128081

Read the full story:


سرگودھا: جامعہ سرگودھا میں پنجاب ایجوکیشنل اوقاف فنڈز پیف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی. جس کا مقصد تعلیم میں ریسرچ کے اہم کردار کو اجاگر کرناتھا اسکےعلاوہ جامعہ سرگودھا کے اساتذہ اور طلبہ کے غیر نصابی امور پر بھی غور کیا گیا.


تقریب سےخطاب کرتے ہوے کہا جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرام چودھری نے کہا کہ  خود انحصاری اور خود اعتمادی کے اصولوں پر چلتے ہوے جامعہ سرگودھا  کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اوریہ 21 ویں صدی کی ضرورت بھی ہے کہ تعلیمی اداروں میں یہ اپنا اہم کردار اداکرے اور ترقی کی منازل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ  تقریب کے انعقاد کا مقصد ملک میں طلبہ کو بہترین تعلیمی معیار کی سہولیات سے باور کرانا اور ان کو فراہم کرنا تھا. تاکہ طلبہ بہترین تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشی اور معاشرتی لحاظ سے اپنی محنت کے بلبوتے پر ملک کے سرکردہ شہری بن سکیں اور ملک کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں.

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے مزید  کہاکہ جامعہ سرگودھا کے طلبہ کا مسقبل روشن ہے اور یہ ملک کی سلامتی اور اس پھلنے پھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا. اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کی پالیسی کو سراہا جس نے مستحق طلبہ میں وظائف تقسیم کِیے گئے اور اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری  مستحق طلبہ میں وظائف بھی تقسیم کِیے.

پیف کے منیجر رانا ناصر سبحانی نے اپنے خطاب میں کہ  ایک مکمل پروگرام, اس سے مطلق پالیسی اورمشن کو متعارف کروایا،   پیف کی طرف سے طلبہ کو دیے گئے فنڈز کا مقصد ان کی تعلیم کو جاری رکھنا ہے. اس کے علاوہ مزید یہ کہ اس سےیہ اپنی سماجی اور معاشرتی ضروریات کو پورا کرسکیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ پیف کا یہ پروگرام دوسرے تمام اہم امور پر بھی کام کرے گا. یہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور میرٹ پر مبنی ہے .


اس تقریب میں جامعہ سرگودھا کی ایک بڑی تعداد کے سکولرز اور اساتزہ نے شرکت کی.

No comments:

Post a Comment