Thursday, November 10, 2011

’46 ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ’ | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/98742#.PnnCP11LYwc

Read the full story:


 ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر ہیرو  شاہ رخ خان کی نئی فلم را ون نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس نے ان کی شہرت ،دولت،اور کامیابی میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی 46 ویں  سالگرہ سکون کے ساتھ فیملی اور دوستوں  کے ہمراہ منانا چاہتےہیں۔



 نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق کنگ خان کی فلم را ون باکس آفس پر کامیاب ترین فلم ٹھہری جس کی وجہ سے خان بہت خوش نظر آ رہےہیں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی پہلی پروڈکشن فلم کو سراہا ہے۔

 شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب انہیں تھوڑا وقت چاہئے تاکہ وہ اپنی 46 سالگرہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سکون سے منانا سکیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں ابھی ٹورنٹو اور لانس اینجلس سے آیا ہوں اوراس بھاگ دور نے مجھے تھکا  دیا ہےاسی لیے اب میں کچھ وقت اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کے شاہ رخ خان اپنی فلم کی پروموشن کے لیے دہلی، بمبئی، کلکتہ ، بھوپال ودودرہ. چنائی اور بنگلور کرنے کےبعد دبئی، لانس اینجلس اور ٹورنٹو چلے گے تھے ان کی تھکاوٹ ان کی آنکھوں اور آواز  سے صاف  نظر آ رہی تھی۔

تاہم یہ پھر بھی خوش نظر آ رھے تھے اپنی فلم کی کامیابی کومدنظر رکھتے ہوے ان کو اس بات کی بھی خوشی تھی کہ وہ ریڈ کارپٹ پر انٹرنیشنل پاپ سنگر لیڈی گا گا کے کنسرٹ کو بھی اٹینڈ کیا  جہاں  انہیں اپنی سالگرہ کے بارے میں بھی معلوم نہیں تھا۔

No comments:

Post a Comment