Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/98720#.Pncct11LYwc
Read the full story:
لندن: مشہور سماجی ویب سائٹ فیس بک نے یہ انکشاف ظاہر کیا ہے کہ ہر روز ہزاروں کی تعداد میں فیس بک کے اکاونٹس کو ہیک کر لیا جاتا ہےاور ایسا ہیکرزہر روزتقریباً 6لاکھ مرتبہ کرتے ہیں۔
فیس بک کے مطابق اس سماجی ویب سائٹ کو 24 گھنٹوں کے دوران 1ارب سے اوپر کی تعداد کے افراد اس کو استعمال کرتے ہیں جس میں سے6 لاکھ مرتبہ کا یہ معمول بن گیا ہے کہ وہ لوگوں کے فیس بک اکاونٹ تک مطلب ان کے پیغامات، تصویروں اور دوسری ذاتی اطلاعات تک پہنچنے کی رسائی حاصل کرتے ہیں۔
اس بات کا انکشاف فیس بک نے
اپنی بلاگ میں ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کچھ نئی حفاظتی اقدامات کو بیان
کیا ہے کہ کس طرح سے اس شگاف کو پر کیا جائے اور اس صورتحال سے نبٹا جائے۔
اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے
کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لوگوں کوچاہئے کہ جب وہ فیس بک کے لئے پاس ورڈ
کا انتخاب کریں تو اس بارے میں کافی محتاط رہیں اور کسی بھی دوست کو اس
بارے میں نہ بتائیں۔
گراہم کلولے جو سوفوز میں اعلی
ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اگر فیس بک اکاونٹ کو
کھولنے والوں میں دشواری ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا اکاونٹ ہیک ہو چکا
ہے اس کا یہی مطلب ہے آپ کا اکاونٹ کسی اور کے استعمال میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی
ہیکر اکاونٹ ہیک کر لیتا ہے تو وہ آسانی سے اس پر پیغامات چھوڑ سکتا ہے،
تصویریں لگا سکتا ہے یہاں تک کے آپ کی ذاتی اطلاعات تک بھی رسائی حاصل کر
لیتا ہے جہاں تک پہنچنا ممکن نہ ہو.
اس بارے میں انہیں نے یہ بھی
کہا کہ ایسا کرنے میں زیادہ تر تعداد نوعمر جوانوں کی ہے جو کہ حسد اور
ذاتی اختلاف کی بنا پر ایک دوسرے کا اکاونٹ ہیک کر لیتے ہیں اورانہی کی طرف
سے اس پر غلط قسم کے پیغامات اور تصوریں لگا دیتے ہیں ویب سائٹ نے اس عمل
کو غلط قرار دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment