Tuesday, December 6, 2011

عامربیٹےکےباپ بن گئے | The News Tribe- By: Sanna Nasser Sheikh



Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/111662#.Pp0GZV1LYwd

Read the full story:

بمبئی : بالی وڈ میں مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے عامر خان  اور ان کی بیوی کرن راؤ   نے رواں ماہ  کی پہلی تاریخ کو والدین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔


نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  عامر خاب میڈیا کو لکھے گئے  خط میں بتایا کہ  کچھ طبی پیچیدگیوں کے باعث انہیں تولید کے عمل  کیلئے کرن راؤ کا آپریشن کروانا پڑا مگر اب سب کچھ ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے جس کے بعد  مجھے بیٹے کی ولادت کی خبردیتے ہوئے خوشی  محسوس ہورہی ہے۔

مسٹر پرفیکٹ نے خط میں مزید لکھا کہ  یہ بچہ ہمارے لیے خاص ہے کیونکہ ہم نے   اس کیلئے طویل انتظار کے علاوہ کافی مشکلات کا  سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  میں  اور کرن  خدا  کی قدرت ، اس کی تخلیق،سائنس اور فیملی و احباب کی محبتوں پر ان کے شکر گذار ہیں۔

عامر خان نے کہاکہ میں اپنے بچے سے نیک تمناؤں  اور امیدوں کو وابستہ کرتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment