Sunday, October 9, 2011

اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے | The News Tribe- Sanna Nasser Sheikh


Article source:
http://urdu.thenewstribe.com/story/89230#.PlvC0V1LYwc

Read the full story:


سرگودھا: عالمی دن  تو پورے سال آتے ہیں مگر تاریخ میں 5 اکتوبر کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ  دنیا بھر میں آج  اساتذہ کا عالمی دن جوش  اور  جذبے کے ساتھ  منایا جا رہا  ہے۔




نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  اس موقع پر  اساتذہ  کو خصوصی  خراج   تحسین پیش کیا جاتا ہے کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اساتزہ کا اہم کردارادا کرتے ہیں جو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

قدیم روائیت کے مطابق کہا جاتا ہے جس نے ایک حرف بھی کسی کو سکھا دیا وہ استاد، اس قوم کا معمار ہے اور قوم کے  ان معماروں کو سلام جو اپنی انتھک کاوشوں سے ایک ہیرہ تراشتے ہیں جو کے مستقبل کے روشن ستارے ہیں یعنی کے طالب علم۔

اس موقع کو خاص بنانے کے لئے ملک کی بیشتر یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سرکاری اداروں میں خصوصی تقاریب کااہتمام کیا گیا ہے۔

 جس میں خاص طور ان کے کام کو سرہایا جائے گا اور ان کی محنت پر انعام بھی دیا جائے گا ان تقریب کا مقصد لوگوں میں اساتذہ کی اہمیت، جدید پڑھنے کے طریقوں کو متعارف اور  اجاگر کرنا ہے اورپاکستانی  نصاب میں شامل ہونے والی نئی زبان چائنیز کو متعارف کروایا جاۓ گا اور اس پر بحث بھی کی جائے گی ۔

واضح رہے کے اساتذہ کا عالمی دن 1993ءسے ہر سال منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے  اور اساتذہ کے تکنیکی پڑھنے کے انداز پر روشنی ڈالنا ہے. نئے  طریقوں اور نے صلا حیتوں کو بروے کر لانا ہے۔

اساتذہ صرف تعلیمی شعبہ سے وابستہ نہی ہوتے جن کو ہم استاد مانتے ہیں بلکہ ہر وہ شخص آپ کا استاد ہے جو کہ آپ کو سکھاتا ہے پھر چاہے وہ سکول میں، یونیورسٹی میں یا کسی پیشہ ور جاب میں ہمیں ہر لحاظ سے ان کا شکرگزار ہونا چاہئے آج ہم جو بھی ہے انہی کی بدولت ہیں۔

اساتذہ کے اس عالمی دن کے موقع پر طلبہ کو بھی چاہئے کے وہ اپنے محسن کے دن کو  خاص بنائیں جیسے کہ اس موقع پر خصوصی تحائف کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے خاص کھانے کا انتظام کیا جا سکتا ہے تعارفی کلمات سے ان کا شکریہ ادا کیا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment